Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / کانسٹبل کی پٹائی پر رکن اسمبلی کے خلاف کیس

کانسٹبل کی پٹائی پر رکن اسمبلی کے خلاف کیس

بھنڈارا ( مہاراشٹرا ) ۔ 19 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی رکن اسمبلی رامچندرا پون اوسارے نے ایک پولیس کانسٹبل کی مبینہ پٹائی کردی جس پر ر کن اسمبلی اور ان کے ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اوسارے ایک تقریب میں شرکت کے لیے منگل کے دن ضلع میں تمسار تعلقہ گئے تھے جب کہ رکن اسمبلی ایک اجتماع کو مخاطب کررہے تھے ان کے ڈرائیور تلارام سیلکر ان کی ویڈیو لے رہے تھے کہ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور پولیس نے انہیں دوسری طرف سے فلم بندی کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کی ہدایت پر عمل کرنے کی بجائے ڈرائیور نے گالی گلوج شروع کردی ۔ پولیس نے اسے تمسار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ دریں اثناء رکن اسمبلی اپنی کار میں بیٹھ گئے جہاں پر انہیں مطلع کیا گیا کہ ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ برہمی کی حالت میں رکن اسمبلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک کانسٹبل راجو ستاوانے پر حملہ کردیا ۔ جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی اور ان کا ڈرائیور پولیس اسٹیشن سے چلے گئے زخمی کانسٹبل کو طبی معائنہ کے لیے روانہ کردیا گیا اور رکن اسمبلی اور ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں این سی پی رکن اسمبلی سریش لال کے خلاف ضلع رائے گڑھ میں ایک ڈپٹی کلکٹر کو طمانچہ رسید پر کیس درج کیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT