Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کانسٹیبل کے مکان میں سرقہ ، سارقوں سے پولیس بھی غیر محفوظ

کانسٹیبل کے مکان میں سرقہ ، سارقوں سے پولیس بھی غیر محفوظ

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیو ز) سارقوں کی سرگرمیاں اس قدر عروج پر پہونچ گئیں ہیں کہ کہ اب پولیس والے بھی محفوظ نہیں ہے ۔ اس طرح کا واقعہ میڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک کانسٹیبل کے مکان میں سرقہ کی واردات انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑپلی کے حدود میں بوڑاپل میں ایک کانسٹیبل رماکمار کے مکان میں یہ واردات پیش آئی ۔ رماکمار مکان میں موجود نہیں تھا جو اے سی پی عہدیدار کا ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ پولیس ملازم اپنے افراد خاندان کے ساتھ ورنگل گیا تھا جب وہ واپس ہوئے تو مکان میں سرقہ کا علم ہوا ۔ نامعلوم سارقوں نے رما کمار کے مکان کا قفل توڑ کر ساڑے تین تولہ سونا و دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

ماں باپ کی ڈانٹ پر نوجوان بیٹے کی خود کشی
شمس آباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ سدشیورا کالونی میں ایک نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب سوریہ 20 سالہ پیشہ لیبر ساکن سدیشورا کالونی متوطن محبوب نگر کو اس کے ماں باپ اکثر ڈانٹتے تھے جس سے تنگ آکر اس نے 30 جولائی کو نامعلوم زہر پی لیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ دوران علاج کل رات فوت ہوگیا ۔ ۔
شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ایک شخص کی خود کشی
شمس آباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ایک شخص نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب بی نرسمہا 48 سالہ پیشہ لیبر ساکن تونڈپلی نے آج درخت پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب نرسمہا اور اس کی بیوی میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے یہ اقدام کیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT