Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کانٹوں میں گلاب ’’وقارپاشاہ‘‘ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کی تصنیف

کانٹوں میں گلاب ’’وقارپاشاہ‘‘ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کی تصنیف

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) جناب سید وقارالدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن‘ چیرمین انڈوعرب لیگ حیدرآباد کی شخصیت اور خدمات پر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کی تصنیف ’’کانٹوں میں گلاب۔وقارپاشاہ‘‘ کی رسم رونمائی ا نشاء اللہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں عمل میں آئے گی۔ رہبر دکن، رہنمائے دکن کی تاریخ، اردو کے قدیم ترین روزنامہ کا اردو صحافت کے فروغ میں رول اور مسلم ترجمان اخبار کے نشیب و فراز، اس کے خلاف اپنوں کی ہی سازشیں،اتحاد ملی کیلئے پاشاہ برادران اور مسلم متحدہ محاذ کی خدمات،فلسطین کاز کے لئے انڈوعرب لیگ کی جدوجہد، مشرق وسطیٰ و عالم اسلام کے لئے ہندوستان میں اٹھنے والی واحدصدا جیسے موضوعات پر سیر حاصل مضامین کے ساتھ تین سو صفحات پر مشتمل یہ تصنیف تکمیل کے آخری مرحلہ میں ہے۔جناب سید وقارالدین کے بعض قریبی عزیز و اقارب کے تاثرات بھی اس میں شامل کئے جائیںگے۔

TOPPOPULARRECENT