Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کانٹیمپرری آرٹسٹس فورم آف انڈیا کا قیام

کانٹیمپرری آرٹسٹس فورم آف انڈیا کا قیام

آرٹ کو فروغ دینے سنجیدہ آرٹسٹس ، آرٹ کے شائقین کا اقدام
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چند سنجیدہ آرٹسٹس ، آرٹ مرکنڈائزرس اور آرٹ کلکٹرس نے آرٹسٹس اور آرٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک منفرد پلیٹ فارم اور ایک فورم ’ کانٹیمپرری آرٹسٹس فورم ، آف انڈیا ‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کرتے ہوئے پروفیسر میجر ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر ایس بختیار چودھری ، کنسلٹنٹ ان اسپورٹس میڈیسن اور آرٹسٹس مسز فریدہ وجئے موہن راج رائٹر انٹرپرینئر اور دوسروں نے کہا کہ آرٹسٹس ہیں لیکن ان کے لیے پلیٹ فارم نہیں ہے اور بعض آرٹسٹس کے آرٹ کو ان کی زندگی میں تسلیم نہیں کیا جاتا ہے ۔ اس لیے آرٹسٹس کے لیے ان کے کام کو دکھانے کے لیے ایک موقع یا ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے فن کی نمائش کرسکیں ۔ یہ فورم نہ صرف ملک اور بیرون ملک میں نمائش کا انعقاد کرے گا بلکہ آرٹ ورکشاپس سمپوزیم منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکٹس بھی فراہم کرے گا اور با صلاحیت فنکاروں کی نشاندہی کر کے اسکالر شپس فراہم کرے گا اور دو سال میں یا سالانہ آرٹ نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کانفرنسیس کا بھی انعقاد عمل میں لائے گا ۔ اس کے قیام کے حصہ طور پر اس فورم کی جانب سے ایک پروموشنل پینٹنگ نمائش “Vihang 2015” کا 12 دسمبر کو ICON آرٹ گیلری روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز پر اہتمام کیا جائے گا ۔ اس نمائش کا افتتاح شام 6-30 بجے ٹی چلپتی راؤ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT