Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کانپور میں فرقہ وارانہ تصادم 34افراد گرفتار

کانپور میں فرقہ وارانہ تصادم 34افراد گرفتار

کانپور۔/27 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے علاقہ درشنی پوروا میں ایک مذہبی پوسٹر کی بے حرمتی کے واقعہ پر دو فرقوں میں تصادم کے سلسلہ میں آج 34افراد کو گرفتار اور دیگر 12افراد کو حراست میں لے لیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شہلب ماتھر نے بتایا کہ میڈیااور پولیس کے ویڈیو گرافر کی تصاویر کے ذریعہ نشاندہی کے بعد 34افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ 100سے زائد افراد کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے ۔ فضل گنج، چمن گنج، سسمائی اور نوبستہ میں صورتحال قابو میں آگئی ہے جہاں پر 24اکٹوبر کو تصادم پیش آیا تھا اور احتیاطی اقدامات کے طور پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی تئی ۔ دریں اثناء ملزمین کی گرفتاری کے بعد ان کے افراد خاندان بشمول خواتین نے چمن گنج پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ گرفتار شدگان بے گناہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT