Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کانپور میں کل ہند ۔ جنوبی افریقہ پہلا ونڈے میچ

کانپور میں کل ہند ۔ جنوبی افریقہ پہلا ونڈے میچ

کانپور ۔ 9 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے پیش نظر کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی شالبھ ماتھر اور ڈسٹرکٹ آفیسر کوشل راج نے کہاکہ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف و اکناف 12 نیم فوجی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ان میں سی آئی ایس ایف بٹالین بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 3000 پولیس اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔ سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس فورس طلب کئے گئے ہیں۔ خاتون پولیس ٹیمس بھی تعینات کی جارہی ہیں جو شائقین پر نظر رکھیں گی ۔ اسٹیڈیم کے علاوہ ان ہوٹلوں پر بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قیام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT