Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کانکنی کے اجازت ناموں اور قوانین و ضوابط پر حکومت کی نظریں

کانکنی کے اجازت ناموں اور قوانین و ضوابط پر حکومت کی نظریں

غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی ، کونسل میں وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا بیان
حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں کانکنی کے اجازت ناموں کی اجرائی اور کانکنی کے قوانین و ضوابط پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں رکن قانون ساز کونسل مسٹر کے پربھاکر کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ وزیر نے بتایا کہ ریاست میں تشکیل تلنگانہ کے بعد سے اب تک جملہ 489کانکنی کے اجازت نامہ جاری کئے گئے ہیں اور ان اجازت ناموں کی اجرائی کے بعد کانکنی کے امور پر نظر رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ریاست میں جاری کانکنی قوانین کے مطابق ہو اور کسی قسم کی کوئی غیر قانونی کانکنی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ کانکنی امور کی نگرانی کے ذریعہ غیر قانونی اور حدود سے تجاوز کرنے والی کانکنی کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ ریاست میں جاری کئے گئے تمام 489کانکنی لائسنس کے متعلق تفصیلات حکومت کے پاس موجود ہے اور ان کے جانب سے کی جانی والی کانکنی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ قوانین و ضوابط کے تحت کانکنی جاری رہے۔ حکومت بد عنوانیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کانکنی پر یقین رکھتی ہے اور اسی نظریہ کے تحت کانکنی کے اجازت ناموں کی اجرائی کے ساتھ جاری کانکنی کی تفصیلات بھی اکٹھا کی جا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT