Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / کانکنی کے ٹھکانوں پر سی سی ٹی وی نصب کرنے ضلع انتظامیہ کو سی بی آئی کا مشورہ

کانکنی کے ٹھکانوں پر سی سی ٹی وی نصب کرنے ضلع انتظامیہ کو سی بی آئی کا مشورہ

سدھارتھ نگر 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً نصف درجن دریاؤں سے گھرے سرحدی ضلع سدھارتھ نگر میں غیر قانونی طور پر کان کنی کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ضلع انتظامیہ کو خط لکھ کر کان کنی کے ممکنہ ٹھکانوں پر کلوز ڈسرکٹ ٹی وی (سی سی ٹی وی) کیمرے لگانے کا مشورہ دیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سی بی آئی نے اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر کان کنی کی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع میں ایک بھی منظور شدہ کان نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی کان کنی کا کام بلا روک ٹوک چل رہا ہے ۔ ریاست میں غیر قانونی کان کنی کے بارے میں عدالت کے سخت موقف کے بعد معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کی گئی تھی۔ نیپال کے پہاڑوں سے نکلنے والی نصف درجن ندیاں ضلع سے ہوکر ہی گزرتی ہیں۔ ان میں راپتی، بوڑھی راپتی، کوڑا، گھونگھی، بان گنگا اہم ہیں۔ ہزاروں ایکڑ کھیتوں کو سیراب کرنے والی یہ ندیاں کان کنی کے غیر قانونی کاروباریوں کو بھی خوب مالا مال کرتی آئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT