Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / کانگریس ، بہار میں عظیم سیکولر حکومت کا حصہ ہوگی : راہول گاندھی

کانگریس ، بہار میں عظیم سیکولر حکومت کا حصہ ہوگی : راہول گاندھی

نئی دہلی۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار عظیم سیکولر اتحاد کی حکومت میں کانگریس کی شمولیت کے اشاروں کے درمیان راہول گاندھی نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری سی پی جوشی اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چودھری سے ملاقات کی۔ پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس 19 نومبر کو منعقد ہورہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ راہول گاندھی نے بہار میں پارٹی کی کامیابی اور اسے حاصل ہونے والے ووٹ فیصد کے بارے میں تفصیلات معلوم کی۔ یہ ملاقات تقریباً 45 منٹ تک رہی۔ خصوصی طور پر انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پارٹی کو بعض نشستوں پر ناکامی کیوں ہوئی جن نشستوں پر سابق میں کانگریس کا قبضہ تھا۔ ان نشستوں میں گوند گنج، رام نگر، پران پور اور والمیکی نگر شامل ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر نومنتخب 27 ارکان اسمبلی اور 5 ارکان کونسل سے 19 نومبر کو ملاقات کریں گے اور حکومت میں شامل ہونے کے علاوہ دیگر مسائل پر ان کی رائے معلوم کریں گے۔ یہ بھی اشارہ مل رہا ہے کہ بہار کی اس اتحادی حکومت میں پارٹی شمولیت اختیار کرے گی۔ عظیم اتحاد کو 178 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ ان میں سے آر جے ڈی نے 80، جنتا دل (یو) 71 اور کانگریس کو 27 نشستیں ملی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT