Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس امیدواروں کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر ڈگ وجئے سنگھ کی برہمی

کانگریس امیدواروں کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر ڈگ وجئے سنگھ کی برہمی

حیدرآباد ۔14ڈسمبر ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی و انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور ڈگ وجئے سنگھ نے مقامی اداروں کے کونسل انتخابات میں کانگریس امیدواروںکی حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انتخابی حکمت عملی تبدیل کرنے کے ساتھ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے اندرون تین یوم وارڈ اور ڈیویژنس ‘ کمیٹیاں تشکیل دینے کا مشورہ دیا ۔ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے طلب کرنے پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ ملوبٹی وکرامارک ‘ قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی ‘ قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر ‘ ترجمان اے آئی سی سی و سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گور یاشکی  ‘ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی ڈی ناگیندر ‘ صدر ضلع میدک کانگریس کمیٹی سنیتا لکشما ریڈی نے آج شام ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی اور تلنگانہ کی سیاس صورتحال ‘ پارٹی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت ‘ مقامی اداروں کے کونسل انتخابات جی ایچ ایم سی انتخابات کے علاوہ دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ڈگ وجئے سنگھ نے میدک اور عادل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں کانگریس کے امیدواروں کی مقامی اداروں کے کونسل انتخابات میں مقابلہ سے دستبرداری اور ٹی آر ایس میں شمولیت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے امیدواروں کے انتخاب پر پارٹی قائدین سے وضاحت طلب کی ۔    ( سلسلہ صفحہ 7 پر )

TOPPOPULARRECENT