Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / کانگریس اور بائیں بازو کے ارکان اسمبلی کا کولکتہ میں احتجاج

کانگریس اور بائیں بازو کے ارکان اسمبلی کا کولکتہ میں احتجاج

کولکتہ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائد عبدالمنان پر مبینہ حملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس اور بائیں بازو کے ارکان بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے اور کل ایک متوازی اجلاس منعقد کریں گے۔ جبکہ آج اسمبلی کے احاطہ کے باہر مشترکہ احتجاج کیا جائے گا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی منوج چکرورتی نے کہاکہ ہم نے آج ایوان کا بائیکاٹ کیا اور کل بھی اِسے جاری رکھیں گے۔ بائیں بازو کے ارکان اسمبلی کے ساتھ کل بجٹ کا متوازی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ بائیں محاذ نے ایک احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا ہے جو کولکتہ کے وسط میں نکالا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT