Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس اور بی جے پی کوکسانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی

کانگریس اور بی جے پی کوکسانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی

بنڈپا قاسم پور قائد جنتا دل سیکولر کا الزام
گلبرگہ 7؍فروری:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی  پارٹیاںکسانوں کے قرضے معاف کروانے کے معاملہ میں محض ڈرامائی انداز کے بیانات دے رہی ہیںلیکن کسانوں کی کسی بھی طرح کی مدد نہیں کررہی ہیں ۔ یہ الزام مسٹر بنڈیپا قاسم پور قائد جنتا دل سیکولر نے عائد کیا ہے۔گلبرگہ میں پیر کے دن ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر قاسم پور نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابات کے پیش نظر بی جے پی صدر امیت شاہ اور کانگریس کے نائب صدر ؤراہول گاندھی کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے بیانات دے رہے ہیں ۔ جبکہ یہ دنوں پارٹیاں جو مہاراشٹرا اور کرناٹک میں اقتدار پر ہیں یہاں وہ  فصلوں کی ناکامی کے ؤسبب کئی ایک کسانوں کی خود کشی کے واقعات کے باوجود ان کے زرعی قرضے معاف کروانے کے معاملہ میں پیش قدمی نہیں کررہی ہیں ۔ مسٹر بندیپا قاسم پور نے کہا کہ مذکورہ بالا دونوں سیاسی جماعتیں کسانوں کے قرضوں کو معاف کروانے کے معاملہ میں کیوں آگے نہیں آرہی ہیں ۔کرناٹک کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔زراعت پیشہ لوگ اس صورت ھال کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اس کے باوجود چیف منسٹر سدرامیا کہہ رہے ہیں کہ حکومت اسی وقت زرعی قرضوں کو معاف کرے گی جب کسان اپنے قرضہ کی اصل رقم ادا کردیں ۔ اس طرح چیف منسٹر سدرامیا کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انھوں بتایا کہ جس وقت جنتا دل سیکولر مرکز میں اقتدار پر تھی اس وقت تور دال کی امدادی قیمت بہت بہتر مقرر کی گئی تھی جس کے سبب تور دال کی کاشت کرنے والے کسانوں کو کافی فائیدہ ہوا تھا۔ پارٹی  کے لیڈر ڈی جی ساگر بھی صھافتی کانفرینس میں شریک تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT