Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور تلگودیشم کا 2019 انتخابات میں صفایا ہوجائیگا: جگدیش ریڈی

کانگریس اور تلگودیشم کا 2019 انتخابات میں صفایا ہوجائیگا: جگدیش ریڈی

حیدرـآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے آج پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی نہ صرف اپنے سیاسی قدموں کو مضبوط بنائے گی بلکہ 2019 کے عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے منتخب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس کا صفایا ہوجائیگا۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس اور تلگودیشم دور دور تک دکھائی نہیں دیں گے۔ کانگریس قائدین بھی ٹی آر ایس میں شامل ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں لیکن ٹی آر ایس فی الحال ان قائدین کو موقع دینا نہیں چاہتی۔

 

وجئے ملیا کے تعلق سے قانون اپنا کام کرے گا: گجپتی راجو
حیدرآباد۔/16مارچ، ( پی ٹی آئی) ہندوستان کے سب سے بڑے تاجر وجئے ملیا کے ادا شدنی قرضہ جات اور دیگر بقایا جات کی وصولی کیلئے ایجنسیوں کی جانب سے کی جارہی کارروائی کے درمیان وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ وجئے ملیا کے معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ خانگی ایر لائنز کمپنی کنگ فشر اور سرکاری  ایر لائنز ادارہ ایر انڈیا کے درمیان بھاری خسارہ اور نقصانات کے مسئلہ پر تنازعہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایر انڈیا نے کسی دوسری ہوا بازی کمپنی کو دھوکہ دیا ہو۔شراب کے بیوپاری وجے ملیا بنکوں سے فنڈس حاصل کرکے ان کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT