Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس اور تلگو دیشم کے پانچ سو کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کانگریس اور تلگو دیشم کے پانچ سو کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ہر زبان کا استعمال کرنے والے تلنگانہ ریاست میں موجود ، کے ویشویشور ریڈی
شمس آباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): راجندر نگر کے میلار دیوپلی میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں تلگو دیشم وکانگریس کے پانچ سو کارکنوں نے چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کے ویشویشور ریڈی سے ملاقات کر کے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ کنڈہ ویشویشور ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہر مذہب و سبھی زبان بولنے والے موجود ہیں ۔ ریاست تلنگانہ تمام مذاہب و زبانوں کا گلدستہ ہے ۔ ٹی آر ایس کے اٹھارہ ماہ کے دور میں کئی ترقیاتی کام انجام دئیے گئے جس سے ہر پارٹی کے کارکن متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں مئیر اور ڈپٹی مئیر ٹی آر ایس پارٹی کا ہوگا ۔ جس کے بعد حیدرآباد میں مزید ترقی ہوگی ۔ ٹی آر ایس حکومت ایک مثالی حکومت کے طور پر پورے ملک میں ابھر کر آئی ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس اسٹیٹ میناریٹی سیل جنرل سکریٹری نے کہا کہ میلار دیوپلی ڈیویژن میں ہر سال گرما میں ہفتہ اور اتوار کو برقی کٹوتی کی جاتی تھی لیکن ٹی آر ایس حکومت اقتدار پر آنے کے بعد یہ مسئلہ بھی ختم ہوگیا جس کی وجہ سے لیبرس کے کئی مسائل حل ہوچکے ہیں ۔ ہفتہ اور اتوار کو کمپنیاں بند ہونے کی وجہ سے انہیں تنخواہ بھی نہیں دی جاتی تھی ۔ ٹی آر ایس حکومت ڈبل بیڈ روم مکانات ، شادی مبارک ، آسرا پنشن ، اسکالر شپس ، راشن چاول میں اضافہ کر کے اپنی مقبولیت میں اضافہ کرچکی ہے ۔ امریکہ کے گرین کارڈ سے بھی زیادہ تلنگانہ کے ووٹر اور آدھار کارڈ کی اہمیت ہوچکی ہے ۔ یہاں پر آدھار کارڈ ہونے پر کئی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے طلباء کو دس لاکھ روپئے تک اسکالر شپس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد کو گوداوری کے پانی کی سربراہی بھی کی جارہی ہے جس سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہوچکا ہے ۔ آبرسانی اور برقی کے بقایہ جات کو بھی معاف کردینے سے چھ لاکھ خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے ۔ اس موقع پر سورنا لتا ریڈی ، مریکونتھ وینکٹیش ، جاوید عثمان ، محمد عرفان ، دھرما ریڈی ، سری سیلم ، شیوا مدیراج ، وجئے لکشمی کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT