Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے اتحاد کی ضرورت

کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے اتحاد کی ضرورت

مغربی بنگال کیلئے سابق چیف منسٹر بدھا دیو بھٹا چاریہ کا تاثر
سنگور (مغربی بنگال) 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق چیف منسٹر بدھا دیو بھٹا چاریہ نے آج کانگریس اور دیگر بائیں بازو کی جماعتوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ ترنمول کانگریس کو شکست دینے کے لئے سی پی ایم سے ہاتھ ملائیں اور یہ اشارہ دیا کہ انتخابی منشور میں صنعتوں کا قیام اہم موضوع رہے گا۔ 8 سال بعد پہلی مرتبہ دورہ سنگور جہاں سے ٹاٹا گروپ نے نانو کار پراجکٹ کو گجرات منتقل کردیا تھا، کے موقع پر بھٹا چاریہ نے کہاکہ اگر یہاں نانو فیکٹری قائم کی جاتی تو سنگور کے حالات بدل جاتے لیکن اب یہاں تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ انھوں نے سنگور سے سلبوٹی تک ایک ہفتہ طویل جلوس کا افتتاح کیا جہاں پر جے ایس ڈبلیو گروپ نے 35 ہزار کروڑ کے مصارف سے اسٹیل پلانٹ کے قیام کا وعدہ کیا ہے۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ٹی ایم سی کے دور حکومت میں ایک بھی صنعت قائم نہیں کی گئی، ہم صورتحال کو تبدیل کردیں گے۔

TOPPOPULARRECENT