Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / کانگریس ایم پیز کی معطلی کے خلاف احتجاج

کانگریس ایم پیز کی معطلی کے خلاف احتجاج

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس دھرنا منظم کرتے ہوئے لوک سبھا سے 6 کانگریس ایم پیز کی معطلی کے بعد احتجاج کیا۔ کانگریس، لیفٹ، ترنمول کانگریس، آر جے ڈی، جے ڈی یو کے قائدین نے ان ایم پیز کی پانچ یوم کیلئے معطلی پر نریندر مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندرون بھی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن سے اپیل کی کہ ایم پیز گورو گوگوئی، سشمیتادیو، رنجیت راجن، ادھیر رنجن چودھری، کے سریش اور ایم کے راگھون کی معطلیوں پر نظرثانی کریں۔ کانگریس کے راہول گاندھی، غلام نبی آزاد اور ملک ارجن کھرگے، جے ڈی یو کے شردیادو، سی پی آئی کے ڈی راجہ، این سی پی کی سپریا سولے اور ٹی ایم سی قائدین بشمول کلیان بنرجی ان قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے احتجاج کی قیادت کی۔ 6 معطل ایم پیز بھی احتجاج میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT