Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / کانگریس بغیر ملاح کی ڈوبتی کشتی: بی جے پی

کانگریس بغیر ملاح کی ڈوبتی کشتی: بی جے پی

نئی دہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریس کو ’’بغیر ملاح کی ڈوبتی کشتی‘‘ قرار دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹے وعدوں کی علامت قرار دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ مودی کے کاموں کی ہر جگہ ستائش ہورہی ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعت مایوسی کا شکار ہے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری شری کانت شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کانگریس کی مثال ایک ڈوبتی کشتی کی طرح ہوگئی ہے جس کا کوئی ملاح نہیں ہے۔ وہ اپنی ہی پارٹی میں بغاوت کا سامنا کررہی ہے اور گزشتہ تین سال سے ہر مقام پر اسے انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے موافق غریب اور موافق کسان وعدوں کو پورا کیا ہے۔ کانگریس دراصل مایوسی کے عالم میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے کیوں کہ اب کانگریس کا اقتدار ملک کی آبادی کے صرف 5 فیصد پر ہی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر منفی سیاست کا الزام عائد کیا اور یہ دعوی کیا کہ مرکزی حکومت تمام محاذوں پر کامیاب ہے۔ اس نے جو وعدے کئے وہ پورے ہورہے ہیں اور حکومت کے تمام پراجکٹس کسانوں اور غریبوں کی بہبود کیلئے وقف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT