Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / کانگریس بی جے پی کی بی ٹیم : اجیت جوگی

کانگریس بی جے پی کی بی ٹیم : اجیت جوگی

رائے پور ۔ /2 جون (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر اجیت جوگی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا ۔ اس پر کانگریس کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا جس نے کہا کہ ان کا اخراج پارٹی کے حق میں بہتر ثابت ہوا ہے ۔ تقریباً 15 ہزار افراد نے اجیت جوگی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرنے کا سابق چیف منسٹر نے دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بہی خواہوں ، حامیوں اور دوستوں کا ان پر زبردست دباؤ تھا کہ وہ پارٹی سے بغاوت کردیں ۔ اس کے باوجود انہوں نے یہ اقدام کرنے سے پہلے بڑے قائدین سے تبادلہ خیال کیا ۔ رمن سنگھ نے انہیں پیشرفت کرنے کی اجازت دیدی ۔ ان کا تبصرہ اس لئے نمایاں حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ میں پہلے ہی سے پیش قیاسی کی جارہی تھی کہ وہ کانگریس سے ترک تعلق کرلیں گے اور نئی پارٹی کے قیام کا /6 جون کو مارواہی میں اعلان کریں گے ۔ جوگی نے کہا کہ ان کے کارکن بھی ان پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرلیں جب تک وہ چیف منسٹر تھے یہ ناممکن تھا ۔

TOPPOPULARRECENT