Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / کانگریس جھوٹے پروپگنڈہ میں مصروف : آر ایس ایس

کانگریس جھوٹے پروپگنڈہ میں مصروف : آر ایس ایس

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ تنظیم کے تعلق سے جھوٹ کو ہوا دینے کی مسلسل کوششیں کررہی ہے ۔ سنگھ نے سپریم کورٹ کی جانب سے اس ریمارک کا خیر مقدم کیا کہ راہول گاندھی کو سنگھ کے خلاف اجتماعی نوعیت کا ریمارک نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ راہول گاندھی نے گاندھی جی کے قتل کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے خلاف سنگھ نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سنگھ کے مواصلاتی محکمہ کے سربراہ منموہن ویدیہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی تنظیم کے خلاف مسلسل جھوٹی باتیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آج سپریم کورٹ نے جو رولنگ دی ہے اس نے کانگریس کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول اور دوسرے کانگریس قائدین مقدمہ کا سامنا کرنے سے گریز کر رہے ہیںاور تنظیم کے خلاف جھوٹی اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ راہول گاندھی کو ہندوستان کے نظام عدلیہ میں یقین نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اس کا احترام ہے ۔ آر ایس ایس کے کارکن راجیش کنتے نے گاندھی جی کے قتل کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار قرار دینے پر راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT