Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس دور کی بدعنوانیوں کے تذکرہ پر ٹی آر ایس و کانگریس میں بحث و تکرار

کانگریس دور کی بدعنوانیوں کے تذکرہ پر ٹی آر ایس و کانگریس میں بحث و تکرار

دونوں دور حکومتوں کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لیے حکومت تیار : وزیر داخلہ
حیدرآباد۔16مارچ(سیاست نیوز) بجٹ پر مباحث کے دوران کانگریس دور کی بدعنوانیوں کے تذکرہ پر ٹی آر ایس اور کانگریس ارکان قانون ساز کونسل الجھ پڑے۔مسٹر پی ستیش کمار نے بجٹ مباحث کے دوران آبپاشی پراجکٹس کا تذکرہ کیا اور کانگریس دور میں آبپاشی پراجکٹس میں ہوئی کنٹراکٹرس کی بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا جس پر قائد اپوزیشن جناب محمد علی شبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست میں کانگریس کی جانب سے آبپاشی پراجکٹس کو بہتر بنانے کے لئے ترقیاتی کام کروائے گئے اور اگر کانگریس بدعنوانیوں کی مرتکب رہی ہے تو اب تلنگانہ میں کیوں ان آندھرائی کنٹراکٹرس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں؟ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے دونو ں قائدین کے درمیان مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعمیری و ترقیاتی کاموں کے ساتھ وہ کانگریس کے 10سالہ دور اقتدار کے ترقیاتی کاموں بالخصوص آبپاشی پراجکٹس کی تحقیقات کروانے تیار ہیں۔اسی دوران صدر نشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ نے کہا کہ ایوان میں موضوع پر مباحث کئے جائیں اور جونئر سینئر کا تصور نہیں ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT