Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / کانگریس رکن اسمبلی کی عبوری راحت میں توسیع

کانگریس رکن اسمبلی کی عبوری راحت میں توسیع

کٹک ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیسہ  ہائیکورٹ نے آج کانگریس قائد اور پارلاکھے مونڈی کے رکن اسمبلی کے سوریہ راؤ کی عبوری راحت میں توسیع کردی اور پولیس کو ان کے چار چھوٹے بھائی بہنوں کی اگست میں ضلع گجپتی میں خودکشی کے سلسلے میں گرفتار کرنے سے باز رہنے کی ہدایت دی ۔ ہائیکورٹ نے کسی قسم کا عبوری تحفظ گجپتی ضلع کے صدر بی جے پی جی وی راونا کو بھی فراہم کی اور ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت رکن اسمبلی کے ساتھ /16 ڈسمبر کو مقرر کی ۔ ہائیکورٹ نے ان دونوں قائدین کو اگست میںراحت فراہم کی تھی ۔ خودکشی کرنے والوں میں سے ایک کے خودکشی نوٹ میں ان کے نام تحریر تھے ۔ اس مقدمہ کی تحقیقات کرائم برانچ کی پولیس کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں 9 افراد بشمول کانگریس رکن اسمبلی ، بی جے پی قائد اور مقامی بی جے ڈی کونسلر کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT