Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / کانگریس رکن پارلیمنٹ سندھیا کی کار نے کیرالا میں ایک شخص کو کچل دیا

کانگریس رکن پارلیمنٹ سندھیا کی کار نے کیرالا میں ایک شخص کو کچل دیا

الاپوزھا ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 65 سالہ عمر رسیدہ شخص آج اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی موٹرسیکل کو کانگریسی رکن پارلیمنٹ جیوتر آدتیہ سندھیا کی کار نے الاپوزھا کے قریب ٹکر دے دی۔ یہ حادثہ پوتیاکاو میں پیش آیا جو گوچی ۔ الاپوِزھا قومی شاہراہ کے قریب واقع ہے۔ سندھیا کی کار ڈرائیور چلا رہا تھا اور وہ چرتالا میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے نئی دہلی سے گوچی جارہے تھے۔ اس حادثہ کے بعد کانگریس قائد نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ یہ تباہ کن ہے۔ یہ بدقسمتی کا حادثہ پیش آیا جس میں ایک انسانی جان ضائع ہونے کا المناک واقعہ ہوا۔ فوری طور پر زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا راستے میں ان کے سوگوار خاندان نے اس سے ملاقات کی۔ پولیس نے مہلوک کی شناخت بحیثیت ششی کی ہے۔ وہ قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ الاپوزھا کے کانگریس رکن پارلیمنٹ کیرتی وینوگوپال نے کہا کہ سندھیا سوگوار خاندان سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT