Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس سیکولر جماعت ، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش

کانگریس سیکولر جماعت ، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش

شیخ عبداللہ سہیل کی بریک فاسٹ پارٹی ، ڈگ وجئے سنگھ کی شرکت ، سرکردہ شخصیتوں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کی جانب سے اہتمام کردہ ایک تقریب میں جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی ڈگ وجئے سنگھ نے شہر کے معزز شخصیتوں ، علمائے کرام ، رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں اور کانگریس قائدین سے ملاقات کی ۔ ریاست اور قومی حالت پر تبادلہ خیال کیا ۔ کئی نوجوانوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ ڈگ وجئے سنگھ دو روزہ تلنگانہ کے دورے کے لیے حیدرآباد پہونچے ، کل نظام آباد کے جلسہ عام میں شرکت کی ۔ آج ضلع رنگاریڈی میں جلسہ عام میں شرکت کرنے سے قبل شیخ عبداللہ سہیل کی جانب سے اہتمام کردہ بریک فاسٹ پارٹی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سکریٹری انچارج اے آئی سی سی آر سی کنٹیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی ، سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، ترجمان اے آئی سی سی مدھو گوڑیشکی ، سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا ، سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا ، سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین ، صدر تلنگانہ مہیلا کانگریس این شاردا سابق ارکان اسمبلی جگا ریڈی ، مال ریڈی رنگاریڈی ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سید نظام الدین ، سابق کارپوریٹرس محمد غوث ، معراج محمد کانگریس قائدین سید شوکت رحمت علی ، صمد خاں ، ساجد شریف ، ٹھاکر ہردے ناتھ کے علاوہ دوسرے شامل تھے ۔ اس کے علاوہ صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک ، صدر سٹی جمعیت العلماء ، افضل شریف ، مولانا وسیم ، مولانا رفیق ، مولانا شعیب ، مولانا سید طارق قادری ، پاپلر فرنٹ کے رفیق ، عماد ، عابد ، عبدالستار مجاہد مسلم لیگ ، شیعہ عالم دین مسعود حسین ، منصور علی رضوی ، آغا سراج حسین ، شہزاد حسین ، نثار حسین ، خورشید عباس ، محمد پہلوان کے بھائی صابر یافعی اور ان کے ارکان خاندان سکندر یافعی ، سالم یافعی ، سہیل یافعی ، انوار العلوم کالج کے پرنسپال محمد انور کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ صابر یافعی نے محمد پہلوان کے مسئلہ پر ڈگ وجئے سنگھ سے تبادلہ خیال کیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے انہیں تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے میں محمد پہلوان اور ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ہے مزید کچھ تعاون چاہئے تو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمارریڈی اور شیخ عبداللہ سہیل سے رابطہ میں رہنے کا مشورہ دیا ۔ مولانا سید طارق قادری نے ریاست میں وقف اراضیات بالخصوص لینکو ہلز اراضی پر روشنی ڈالی اور دوسرے مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے کانگریس کو مسلم مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے اور اقلیتوں کے مسائل کو اٹھانے میں پیش پیش رہتی ہے ۔ جمعیت العلماء سٹی کے صدر افضل شریف نے اپنے وفد کے ساتھ کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی جمعیت العلماء کا کافی احترام کرتی ہے ۔ پارٹی میں جمعیت العلماء کو بڑے بھائی کا اعزاز حاصل ہے ۔ ایک وہ بھی زمانہ تھا جب جمعیت العلماء کے اجلاس میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اسی پر ہی کانگریس میں قرار داد منظور کی جاتی تھی ۔ جناب افضل شریف نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے 12 فیصد مسلم تحفظات کے معاملے میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ریاست میں 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک چلاتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ تحریک کو مستقبل میں مزید مستحکم بنایا جائیگا ۔ شیخ عبداللہ سہیل اور ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سید نظام الدین نے تنظیمی امور پر ڈگ وجئے سنگھ سے تبادلہ خیال کیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے انہیں کیپٹن اتم کمار ریڈی اور ان سے رابطے میں رہتے ہوئے پارٹی کے استحکام کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT