Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس سے سماجی انصاف رسانی ممکن

کانگریس سے سماجی انصاف رسانی ممکن

مدھوگوڑ یشکی کی تہنیتی تقریب ، صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس سے سماجی انصاف ممکن ہے ۔ مدھوگوڑ یشکی کو اے آئی سی سی سکریٹری نامزد کرنے پر تہنیت پیش کی ۔ گریٹر حیدرآباد او بی سی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں سماج کے تمام طبقات کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں تمام طبقات کے ساتھ سماجی انصاف ہوا ہے ۔ کانگریس پارٹی ہی سماجی انصاف کرسکتی ہے ۔ اس تقریب میں ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملو بٹی وکرامارک اے آئی سی سی سکریٹری آر سی کنٹیا رکن اسمبلی ڈی کے ارونا ارکان قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی ، اے للیتا کے کانگریس قائد ڈاکٹر ونئے کمار کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری نامزد ہونے پر مدھوگوڑ یشکی کی کثرت سے گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے آبادی کے تناسب سے بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ۔ اے آئی سی سی سکریٹری مدھوگوڑ یشکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی سماجی اتحاد کے لیے کام کررہی ہے جب کہ بی جے پی سماج میں پھوٹ ڈالتے ہوئے سیاسی مفادات کی تکمیل کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انتخابات میں جو بھی وعدے کیے گئے ہیں انہیں فراموش کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ریاست میں اور ملک میں روشن مستقبل ہے ۔ کانگریس پارٹی قائدین عوام کے درمیان پہونچکر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور اس کی یکسوئی کے لیے تعاون کریں ۔ ضرورت پڑی تو احتجاجی رخ اختیار کریں ۔ کانگریس پارٹی کیڈر کے ساتھ مکمل تعاون و اشتراک کرے گی ۔ مدھوگوڑ یشکی نے انہیں اے آئی سی سی سکریٹری اور کرناٹک کا انچارج نامزد کرنے پر صدر کانگریس سونیا گاندھی نائب صدر راہول گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے عزائم کا اظہار کیا ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک نے مدھو گوڑیشکی کو عوامی قائد بے داغ لیڈر اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مدھوگوڑ یشکی کا کوئی ثانی نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کرناٹک میں دوبارہ برسر اقتدار آنے کی توقع کا اظہار کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT