Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / کانگریس سے پاک ہندوستان کی سمت دو قدم کی پیشرفت

کانگریس سے پاک ہندوستان کی سمت دو قدم کی پیشرفت

آسام اور کیرالا میں پارٹی کی شکست پر صدر بی جے پی کا ریمارک
نئی دہلی۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج کہا ہے کہ آسام اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ پارٹی کی کامیابی اور دیگر ریاستوں میں ووٹوں کے فیصد میں اضافہ سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عوام، نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کی منفی اور رخنہ اندازی کی سیاست کو مسترد کردیا گیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے بہترین مظاہرہ سے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔ آسام اور کیرالا میں کانگریس کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کانگریس مکت بھارت ( کانگریس سے پاک ہندوستان ) کی سمت مزید دو قدم کی پیشرفت ہوئی ہے۔ اور عوام نے مودی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے اتفاق کی تصدیق کردی ہے اور یہ مثبت سیاست کی جیت ہے اور عوام نے پارلیمنٹ میں منفی سیاست اور رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کو سبق سکھایا جائے اور ملک نے کانگریس سے آزاد ہندوستان کی سمت د قدم پیشرفت کی ہے۔ سال 2019 تک کانگریس کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔آسام میں واضح اکثریت اور کیرالا اور مغربی بنگال میںبہتر ین مظاہرہ پر بی جے پی صدر امیت شاہ کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں کیونکہ دہلی اور بہار کے انتخابات میں شکست پر انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT