Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / کانگریس شناخت کے بحران سے دوچار: ممتا بنرجی

کانگریس شناخت کے بحران سے دوچار: ممتا بنرجی

کلتی (مغربی بنگال) 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی (ایم) اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ کانگریس اُس وقت اپنی شناخت کے بحران سے دوچار ہے جبکہ مارکسسٹ پارٹی نے 34 سال اقتدار کے دوران کچھ نہیں کیا۔ اُنھوں نے عوام سے ان دونوں جماعتوں کے علاوہ بی جے پی کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک ایسی جماعت جو فسادات کروارہی ہے اور عوام کے درمیان اختلافات کھڑے کررہی ہے اُسے مسترد کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT