Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس عوام کو گمراہ کررہی ہے : وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا الزام

کانگریس عوام کو گمراہ کررہی ہے : وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا الزام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی تلنگانہ نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ ضمنی انتخاب سے فائدہ اٹھانے کے لیے ورنگل میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگے ۔ اس کے بعد مہم چلائے ۔ پیر کو ورنگل میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس سوائے کے جی تا پی جی اسکیم کے تمام وعدوں کو پورا کرچکی ہے ۔ 18 ماہ میں ٹی آر ایس حکومت کئی ایک وعدے تکمیل کی ہے ۔ انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ 2009 کے منشور میں کئے گئے وعدوں کی ناکامی پر عوام سے معافی چاہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT