Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائدین پر ہریش راؤ کی تنقید

کانگریس قائدین پر ہریش راؤ کی تنقید

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (این ایس ایس) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج انحراف پر حکمراں جماعت پر کانگریس قائدین کی تنقیدوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین کو لالچ دینے اور پارٹیوں کو توڑنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے انحراف پر ٹی آر ایس کے اصولوں کے بارے میں سوال کرنے پر کانگریس قائدین پر سخت تنقید کی جس کی انہوں نے بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے قائدین ترقی اور سنہری تلنگانہ کے حصول کیلئے حکمران جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT