Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس قائدین کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کا الزام

کانگریس قائدین کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کا الزام

بودھن میں صدر ٹاؤن کانگریس گناپرساد کا بیان
بودھن۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ٹاؤن کانگریس پارٹی مسٹر گنا پرساد نے ادعا کیا کہ گذشتہ روز کانگریس پارٹی کی اپیل پر حلقہ اسمبلی بودھن میں بند مکمل اور پرامن رہا۔ انہوں نے کہا کہ تین دن قبل سابق ریاستی وزیر مسٹر سدرشن ریڈی اور کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین کے خلاف ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین و ورکرس پر حملہ کرنے کی ٹی آر ایس کے قائد سایلو اور دیگر کی طرف سے رنجل منڈل پولیس اسٹیشن میں حملہ و دھمکی کی جھوٹی شکایت درج کروائی گئی تھی اور دو دن کے بعد گزشتہ روز محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں پر دباؤ ڈال کر پھر کل پولیس میں مذکورہ بالا کانگریس پارٹی کے قائدین کے خلاف 553،504 اور 506 دفعات کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کروایا گیا۔ مسٹر جی پرساد نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کانگریس کی عوامی مقبولیت سے گھبراکر کانگریس قائین پر جھوٹے مقدمات درج کرواتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ کے سی آر ریاست تلنگانہ کو کیا واقعی سنہرا تلنگانہ میں تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں یا غنڈہ عناصر کو مکمل طور پر چھوٹ دے کر تلنگانہ میں غنڈہ راج قائم کرنا چاہ رہے ہیں۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی کے عام انتخابات سے قبل کے سی آر نے NSF کو حکومت کی تحویل میں لینے اور ہر گریجویٹ کو ملازمت فراہم کرنے اور ایس سی، ایس ٹی سب پلان کے تحت اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے علاوہ سینکڑوں عوام سے وعدے کرچکے لیکن ان میں سے دس فیصد بھی وعدے وفا نہ ہوسکے۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی طرف سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ کانگریس پارٹی کے قائدین کی بے عزتی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے تکلیف دہ عمل کو روکا نہ جائے تو پھر ٹی آر ایس قائدین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنے تیار رہنا ہوگا۔ اس کانفرنس سے عابد سیٹھ نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر ارکان بلدیہ دامودھر ریڈی، لنگا ریڈی، سابق رکن بلدیہ رویندر یادو، سرینواس ، امین الدین، شیکھر کے علاوہ ظہیراحمد ، وشنو وردھن ریڈی گوڑ، ستیہ نارائنہ انٹیک لیڈر و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT