Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس قائد راجیا کی رہائش گاہ کا واقعہ بدبختانہ کانگریس کارکنوں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ ، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی کا بیان

کانگریس قائد راجیا کی رہائش گاہ کا واقعہ بدبختانہ کانگریس کارکنوں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ ، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : قائد اپوزیشن تلنگانہ مسٹر کے جانا ریڈی نے راجیا کے گھر میں پیش آئے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز مایوس نہ ہو بلکہ جوش و خروش سے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس امیدوار مسٹر سروے ستیہ نارائنا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کے جانا ریڈی نے کہا کہ راجیا کی قیام گاہ میں پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ سے ان کی بہو اور تین معصوم بچے ہلاک ہوگئے جس سے کانگریس کے امیدوار کو بہت بڑا صدمہ پہونچا اور وہ انتخابی مقابلہ سے دستبردار ہوگئے ۔ انہوں نے اس واقعہ پر راجیا اور ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ راجیا کی قیام گاہ میں پیش آنے والا واقعہ کانگریس قائدین اور پارٹی کارکنوں میں غم رنج و ملال کا سبب بن گیا ہے ۔ راجیا اور ان کے ارکان خاندان پر بہو اور بچوں کو ہلاک کردینے کے الزامات عائد ہونے کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی اصلیت منظر عام پر آئے گی قبل ازیں اس پر کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا عجلت پسندی ہوگی ۔ کانگریس پارٹی کے قائدین اور کارکن اس واقعہ سے مایوس نہ ہو بلکہ پورے جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم چلائے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے آشکار کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار سروے ستیہ نارائنا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لیے کمربستہ ہوجائے ۔ مسٹر جانا ریڈی نے کہا کہ راجیا کے گھر میں پیش آئے واقعہ کانگریس پارٹی پر کوئی اثر نہیں ہوگا یہ ایک شخص سے متعلق مسئلہ ہے ۔ جس کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی عوام کا اس سے کوئی تعلق ہے ۔ راجیا کی جانب سے مقابلہ سے دستبرداری کے بعد کانگریس پارٹی ہائی کمان نے سروے ستیہ نارائنا کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT