Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس لیڈر سرسلہ راجیا کی ضمانت منظور

کانگریس لیڈر سرسلہ راجیا کی ضمانت منظور

ورنگل۔ 4 فروری (سیاست نیوز) ایک مقامی عدالت نے آج سابق کانگریس ایم پی سرسلہ راجیا اور ان کی اہلیہ اور فرزند کی درخواست ضمانت منظور کردی جنہیں ان کی بہو اور تین بچوں کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔  فورتھ ایڈیشنل منصف مجسٹریٹ کورٹ ورنگل آر رگھوناتھ ریڈی نے راجیا، ان کی اہلیہ مادھوی اور فرزند انیل کمار کو 25,000 روپئے کے شخصی مچلکوں کی تعمیل پر ضمانت منظور کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہنمکنڈہ ضلع ورنگل میں واقع کانگریس لیڈر کے مکان سے انیل کمار کی اہلیہ ایس ساریکا، ان کے تین بچوں ابھینو (7 سال) اور دو جڑواں بچوں ایان اور شیریان (3 سال) کی جھلسی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔ ساریکا کے والدین کی شکایت پر متوفیہ کے خسر راجیا اور ان کی اہلیہ اور فرزند  کے خلاف صوبیداری پولیس اسٹیشن میں اذیت ، ہرسانی، خودکشی کیلئے اُکسانے کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT