Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ سیکولرازم کے لیے خطرہ

کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ سیکولرازم کے لیے خطرہ

تلنگانہ پولیس پر الزام کی شدید مذمت ، سید اکبر حسین کا بیان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جناب سید اکبر حسین چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ریاست تلنگانہ نے کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کو سیکولرازم کے لیے خطرہ قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کانگریس قائد کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کانگریس قائد ٹی ار ایس کے دور اقتدار اور انداز حکومت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ چونکہ ٹی آر ایس پارٹی تمام طبقات اور تلنگانہ کے ہر شہری کی جماعت اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کرنے اور سنہرے تلنگانہ کی تشکیل والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے ہر شعبہ بالخصوص اقلیتی طبقہ سے ٹی آر ایس کو حاصل ہمدردی سے دیگر جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں ہیں ۔ جناب سید اکبر حسین نے بتایا کہ اقلیتوں کے خلاف خاموش سازشیں اور ان کی تباہی کی ذمہ دار کانگریس ہے جب کہ ٹی آر ایس پارٹی ہر لحاظ سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو مثالی چیف منسٹر قرار دیا اور کہا کہ اقلیتوں کی بہبود کے لیے کے سی آر جیسے دلیر اور جرات مندانہ اقدامات کسی اور چیف منسٹر نے انجام نہیں دئیے ۔ چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن نے کہا کہ مساجد کے اماموں کو وظیفہ ، شادی مبارک جیسی اسکیم اقلیتوں کو قرضہ جات ، بیواؤں کو وظیفہ اقلیتی طلبہ کو بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع اور 10 لاکھ تا 20 لاکھ روپئے قرض کی اجرائی اور اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرنا ہی نہیں بلکہ وعدے پر عمل آوری اور یقینی اقدامات کو انجام دینا چیف منسٹر کے سی آر کی عادت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی مسلم اقلیت کے سی آر کو اپنا ہمدرد تعلیم کرتی ہے اور اس بات سے کانگریس قائد پریشان ہیں انہوں نے ڈگ وجئے سنگھ کے بیان کو ان کی ذہنی کمزوری قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT