Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / کانگریس ‘ مدھیہ پردیش میں کسان مہا پنچایتیں منعقد کرے گی

کانگریس ‘ مدھیہ پردیش میں کسان مہا پنچایتیں منعقد کرے گی

بھوپال 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کانگریس نے آج کہا ہے کہ وہ ریاست میں احتجاجی کسانوں کی مد د کریگی اور کسانوں کی مہا پنچایتوں کا اہتمام کیا جائیگا ۔ سب سے پہلے کل بھوپال میں 72 گھنٹے طویل ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جائیگا ۔ پردیش کانگریس کے سربراہ ارون یادو نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے ریاست میں بڑے پیمانے پر کسانوں کی مہا پنچایتیں منعقد کی جائیں گی اور اس کا آغاز کل 72 گھنٹے طویل ستیہ گرہ سے ہوگا ۔ یہ ستیہ گرہ ٹی ٹی نگر دسہرہ میدان پر منعقد ہوگی ۔ اس کے بعد 17 جون کو کھاٹے گاوں میں مہا پنچایت کا اہتمام کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ 19 جون کو ساگر ضلع میں مہا پنچایت منعقد کی جائیگی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب کبھی ریاست کے کسان اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرتے ہیں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان صرف زبانی وعدے کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT