Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / کانگریس نے آر ایس ایس دفتر پر ترنگا لہرادیا

کانگریس نے آر ایس ایس دفتر پر ترنگا لہرادیا

اندور ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )جے این یو تنازعہ کے پس منظر میں کانگریس نے آج آر ایس ایس کے دفتر پر ترنگا لہرایا اور کہا کہ آر ایس ایس حب الوطنی کے بارے میں صرف زبانی باتیں کیا کرتی ہیں۔ پولیس نے صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کردی تھی اور یہاں موجود آر ایس ایس کارکنوں نے کانگریس قائدین کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہاکہ قومی پرچم ہمارے لئے سیاست سے زیادہ جذباتی معاملہ ہے ۔ کانگریس اکثر آر ایس ایس کو اپنے دفاتر پر ترنگا نہ لہرانے کیلئے تنقیدوں کا نشانہ بناتی رہی ہے ۔ جے این یو تنازعہ کے پس منظر میں جس نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو قومیت پسندی کے مسئلہ پر دو حصوں میں منقسم کردیا ہے ۔ کانگریس نے آج یہ کام انجام دیا۔ قبل ازیں تقریباً 800 کانگریس کارکن پارٹی ریاستی صدر ارون یادو کی قیادت میں راج باڑہ علاقہ میں جمع ہوئے اور آر ایس ایس دفتر کی طرف مارچ شروع کیا ۔ پولیس نے یہاں رکاوٹ کھڑی کردی تھی لیکن بعد میں ارون یادو اور 20 دیگر کو آر ایس ایس دفتر جانے کی اجازت دیدی ۔

TOPPOPULARRECENT