Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / کانگریس نے پیاز 40 روپئے فی کیلو فروخت کی

کانگریس نے پیاز 40 روپئے فی کیلو فروخت کی

جئے پور ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت کی پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے میں بے عملی کے مظاہرہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 40 روپئے فی کیلو پیاز فروخت کی جبکہ ریاست راجستھان میں اس کی قیمت 70 تا 80 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔ کانگریس نے مالویا نگر میں پیاز کی فروخت کا کیمپ منعقد کیا تھا۔ نائب صدر ریاستی کانگریس ارچنا شرما نے کہا کہ پارٹی نے ایک ہزار کیلو گرام پیاز خریدی تھی جسے 40 روپئے فی کیلو گرام کی قیمت میں فروخت کیا گیا۔ یہ اقدام قیمت پر قابو پانے میں حکومت کی بے عملی کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا تھا۔
او آر او پی تنازعہ : تعطل برقرار
نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدہ ایک پنشن تنازعہ پر تعطل آج بھی برقرار رہا۔ احتجاجی سابق فوجیوں نے حکومت کا فارمولہ مسترد کردیا اور کہا کہ مختصر تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک اہم سابق فوجی نے کہا کہ حکومت مختصر تبدیلی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ صرف تین نکات پر تنازعہ ہے۔ اس نے کہا کہ ہم نے حکومت کی تجویز مسترد کردی ہے اور توقع ہیکہ احتجاج میں مزید شدت پیدا کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT