Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / کانگریس پر نیشنل ہیرالڈ کیس کے استحصال کا الزام۔ بی جے پی

کانگریس پر نیشنل ہیرالڈ کیس کے استحصال کا الزام۔ بی جے پی

نئی دہلی۔/15ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی ہنگامہ آرائی سے پارلیمنٹ کی کارروائی مفلوج ہوجانے پر بی جے پی نے آج کہا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کررہی ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی ترقی کو یرغمال بنالیا ہے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اصل اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ خودکشی کی راہ پر گامزن ہے۔ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مملکتی وزیر پارلیمانی اُمور مسٹر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ پارٹی ارکان کو وہپ جاری کردی گئی تاکہ سرمائی اجلاس کے دوران اہم بلز کی منظوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال 25 ڈسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر یوم بہترین  حکمرانی منایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT