Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پر پارلیمنٹ میں خلل پیدا کرنے کا الزام : بنڈارو دتاتریہ

کانگریس پر پارلیمنٹ میں خلل پیدا کرنے کا الزام : بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر مملکت برائے لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے انعقاد میں تعاون نہ کرتے ہوئے ورکرس کیلئے اضافی بونس میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کانگریس کی مسلسل خلل اندازی کے باعث بونس میں اضافہ کرنے کی حکومت کی تجویز کو پارلیمنٹ کی منظوری حاصل نہ ہوسکی۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ٹریڈ یونینس کی جانب سے ایک عرصہ دراز سے بونس میں اضافہ کیلئے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT