Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / کانگریس کا اپنے ارکان کو وہپ ، راہول گاندھی کی کانگریس قائدین سے ملاقات، جی ایس ٹی بل پر حکمت عملی کا تعین

کانگریس کا اپنے ارکان کو وہپ ، راہول گاندھی کی کانگریس قائدین سے ملاقات، جی ایس ٹی بل پر حکمت عملی کا تعین

نئی دہلی ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اپنے تمام ارکان کو راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بحث کے دوران ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ کانگریس کے ذرائع کے بموجب ایک وہپ بھی اس سلسلے میں جاری کیا گیا تاکہ ارکان کی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یہ بل لوک سبھا میں منظور ہوچکا ہے لیکن حکومت اور کانگریس کے اختلافات کی وجہ سے راجیہ سبھا میں اسے منظور نہیں کیا جاسکا ۔ دریں اثناء نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ (لوک سبھا اور راجیہ سبھا ) کے ایک اجلاس میں شرکت کی تاکہ جی ایس ٹی بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کے بارے میں حکمت عملی کا تعین کیا جاسکے ۔ انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی قائدین سے جی ایس ٹی بل پر اور اس کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر ارکان پارلیمنٹ سے تبادلہ خیال کیا ۔ لوک سبھا میں کانگریس کی مقننہ پارٹی کے قائد ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کل راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل پر غور کیا جائے گا ۔ تمام پارٹیوں سے بات چیت ہوچکی ہے ۔ حکومت کو امید ہے کہ جی ایس ٹی بل آخر کار راجیہ سبھا میں بھی منظور کرلیا جائے گا ۔ ارون جیٹلی نے کل قائد اپوزیشن لوک سبھا غلام نبی آزاد اور سینئر کانگریس قائد آنند شرما سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT