Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن اعلان نیا ڈرامہ: کے ٹی راما راؤ

کانگریس کا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن اعلان نیا ڈرامہ: کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد۔/5اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آبپاشی پراجکٹس پر کانگریس پارٹی کی جانب سے 9اپریل کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے اعلان کو نیا ڈرامہ قرار دیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے اسمبلی آبپاشی پراجکٹس پر پریزنٹیشن سے کانگریس ارکان غیر حاضر رہے اور اب اپنے طور پر پریزنٹیشن کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین دراصل آبپاشی کے مسئلہ سے واقف نہیں ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے پراجکٹس کے بارے میں الزام تراشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ایک بھی قائد ایسا نہیں ہے جسے آبپاشی پر عبور حاصل ہو۔ قائد اپوزیشن جانا ریڈی جو کہتے ہیں وہ پارٹی ارکان کو سمجھ میں نہیں آتا۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے اسمبلی میں آبپاشی کے مسئلہ پر بحث کے دوران یہ کہہ کر حیرت زدہ کردیا تھا کہ وہ تیاری کے ساتھ نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس عوام سے رجوع ہونے کیلئے کوئی مسائل نہیں لہذا آبپاشی پراجکٹس پر سیاست کی جارہی ہے۔ کے ٹی آر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ وہ کانگریس کے پریزنٹیشن کو دیکھنے کیلئے نہیں جائیں گے تاہم اگر کوئی ٹی وی چینل اسے لائیو پیش کرتا ہے تو ضرور مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں آبپاشی پراجکٹس میں جو بے قاعدگیاں کی گئیں اس سے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا جامع منصوبہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT