Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کانگریس کو اترپردیش میں تشکیل حکومت کا یقین

کانگریس کو اترپردیش میں تشکیل حکومت کا یقین

نئی دہلی،17اگست(سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی ریاست میں سماج کے سبھی مذاہب اور طبقوں کو جوڑ کر حکومت تشکیل دے گی۔ کانگریس پارٹی کے اترپردیش معاملوں کے انچارج اور جنرل سکریٹری غلام بنی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خاص پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے نہیں بلکہ سرکار بنانے کے لئے میدان میں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد پارٹی نے وقت کی کمی کے پیش نظر ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کے دوسرے مرحلے میں دو گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہر ایک گروپ میں آٹھ سے نو اراکین رکھے گئے ہیں اور ہر ایک میں دو رکن کی تقرری بعد میں کی جائے گی۔تشہیر کا دوسرا مرحلہ 21اگست سے نو اکتوبر تک چلے گا۔اس موقع پر ریاست میں وزیر اعلی عہدے کی امید وار شیلا دیکشت ،ریاستی صدر راج ببر،انتخابی تشہیر کمیٹی کے صدر سنجے سنگھ اور رابطہ کمیٹی کے صدر پرمود تیواری موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT