Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / کانگریس کو منانے مودی حکومت کی کوششیں

کانگریس کو منانے مودی حکومت کی کوششیں

جی ایس ٹی کی منظوری کی کوشش
کانگریس کو منانے مودی حکومت کی کوششیں
نئی دہلی  11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ مانسون سشن کے آئندہ ہفتہ آغاز سے قبل حکومت نے طویل وقت سے تعطل کا شکار جی ایس ٹی بل کو راجیہ سبھا میں منظوری دلانے کانگریس سے مدد طلب کی ہے ۔ راجیہ سبھا میں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ نئے پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے ایوان بالا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد اور ایوان میں کانگریس کے قائد آنند شرما سے فون پر بات چیت کرلی ہے اور بہت جلد رسمی بات چیت بھی ہونے والی ہے ۔ آنند شرما سے جب اس تعلق سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ اہم ٹیکس اصلاحات کے ذریعہ حقیقی عام مارکٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہں نے کہا کہ جی ایس ٹی کو با معنی اور موثر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے ایک حد مقرر کرے تاکہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑنے پائے ۔ جی ایس ٹی کو آزادی کے بعدسے بالواسطہ محاصل کے شعبہ میں سب سے اہم سمجھا جا رہا ہے اور اسے راجیہ سبھا میں کانگریس کی شدید مخالفت کی وجہ سے منظوری نہیں مل سکی ہے حالانکہ حکومت کئی بار اس بل کو منظوری دلانے کی کوشش کرچکی ہے ۔ کانگریس کے مطالبات میں دوسری باتوں کے علاوہ یہ بھی شامل ہے کہ حکومت جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے دستوری حد مقرر کرے تاکہ عام آدمی پر بوجھ عائد ہونے نہ پائے ۔

TOPPOPULARRECENT