Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کو 2019 ء میں اقتدار حاصل ہوگا : اتم کمارریڈی

کانگریس کو 2019 ء میں اقتدار حاصل ہوگا : اتم کمارریڈی

حیدرآباد 9 اگسٹ (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ’’ہندوستان چھوڑ دو‘‘ تحریک سے سبق لیتے ہوئے ریاستی ٹی آر ایس حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک شروع کردیں اور کہاکہ 2019 ء میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر فائز ہوگی۔ اتم کمار ریڈی نے ’ہندوستان چھوڑ دو‘ تحریک کی گولڈن جوبلی کے موقع پر گاندھی بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس اس رشوت خوری اور آمرانہ طرز عمل کے ذریعہ ریاست میں کانگریس کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالانکہ کانگریس ہی علیحدہ تلنگانہ کا قیام عمل میں لائی ہے۔ اتم کمار نے کہاکہ تلنگانہ سے ٹی آر ایس حکومت کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے لئے اس ریاست کے 8000 دیہاتوں میں کانگریس کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اتم کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیاکہ آیا انھیں 50 ملکوں کا دورہ کرنے کے بعد ہی تلنگانہ کا دورہ کرنے کا وقت ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT