Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی سالانہ 1,687.12 کروڑ روپئے آمدنی

کانگریس کی سالانہ 1,687.12 کروڑ روپئے آمدنی

بی جے پی کا دوسرا مقام ، آئی ٹی رٹرنس میں سیاسی پارٹیوں کی آمدنی کا ریکارڈ
حیدرآباد /11 مارچ ( پی ٹی آئی ) انڈین نیشنل کانگریس کی سالانہ آمدنی 1,687.12 کروڑ روپئے ہے ۔ ہندوستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کی فہرست میں کانگریس سرفہرست ہے ۔ اس کے بعد بی جے پی کا نمبر ہے ۔ سال 2010-11 تا 2013-14 کے درمیان ہونے والی آمدنی کا حساب پیش کیا گیا ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی اور انڈین نیشنل کانگریس کے ماسوا قومی پارٹیوں کی جملہ آمدنی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی گذشتہ 5 سال کے دوران مجموعہ آمدنی 4,261.23 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ 2014-15 کیلئے کانگریس کے حساب کتاب کی امد موجودگی کے باوجود اس نے سارے ہندوستان میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے ۔ اس کی آمدنی 1,687.12 کروڑ ہے جبکہ بی جے پی کی آمدنی 1,475.44 کروڑ روپئے ہے ۔ اس رپورٹ میں اس کا عنوان انالائسیز آف انکم ٹیکس ریٹرنس اینڈ ڈونیشنس ہے ۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کی قومی اور علاقائے پارٹیوں کی آمدنی کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے انتخابات کے دوران کروائے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سی پی ایم کو 552.30 کروڑ ، بہوجن سماج پارٹی کو 391.21 کروڑ روپئے اور سی پی آئی ایم کو 9.02 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ۔ انڈین نیشنل کانگریس کی یہ آمدنی کوپنس اور پبلیکیشنس کی فروخت سے حاصل ہوئی ہے ۔ رضاکارانہ طور پر دئے گئے عطیات اور مالی امداد ایک عام بات ہے اور قومی اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کی سب سے زیادہ آمدنی کا ذریعہ یہی عطیات اور مالی امداد ہے ۔ بی جے پی کو 87.93 فیصد رضارکارانہ عطیات سے آمدنی حاصل ہوئی ۔ جبکہ کانگریس کو 10.93 فیصد آمدنی حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT