Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی ستیہ گرہ کو پولیس نے ناکام بنادیا

کانگریس کی ستیہ گرہ کو پولیس نے ناکام بنادیا

کئی قائدین کی گرفتاری اور رہائی‘ جمہوریت کا قتل اور ڈکٹیٹر شپ کا حکومت پر الزام
حیدرآباد ۔ 17اپریل ( سیاست نیوز) عوامی مسائل پر ستیہ گرہ کرنے والے کانگریس قائدین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا گیا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے کے سی آر پر ڈیکٹیٹرشپ کی طرح کام کرنے کا دعویٰ کیا ۔ دھرنا چوک کی منتقلی ‘ جی ایچ ایم سی میں ایک لاکھ مکانات کی فراہمی اور بیروزگار نوجوانوں کو ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر ستیہ گرہ منعقد کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے کانگریس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے مختلف پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ کئی جگہوں پر کانگریس قائدین کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی ۔ گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ‘ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کو احتجاج کرنے کے دستوری حق سے روکا جارہا ہے ۔ تلنگانہ تحریک میں کے سی آر نے کئی احتجاجی پروگرامس ‘ جلسے ‘ جلوس وغیرہ کا اہتمام کیا ‘ کانگریس حکومت نے احتجاج کی مکمل اجازت دی ‘ احتجاج سے اقتدار حاصل کرنیوالے چیف منسٹر کے سی آر کو دہی احتجاج سے ڈر لگنے لگا ہے ۔ ( سلسلہ صفحہ6 پر )

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT