Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کانگریس کی نظر میں نرسمہا راؤ بی جے پی کے آدمی

کانگریس کی نظر میں نرسمہا راؤ بی جے پی کے آدمی

سکیوریٹی کی فراہمی کے تنازعہ پر سبرامنیم سوامی کا ریمارک
نئی دہلی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) زیڈ زمرہ کی سکیوریٹی کی فراہمی پر کانگریس کے اع تراض کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ یہ سہولت سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے دور میں فراہم کی گئی تھی جس میں بعدازاں یو پی اے حکومت نے تخفیف کردی تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی جنھوں نے عدالت میں نیشنل ہیرالڈ کیس دائر کیا ہے بتایا کہ پی وی نرسمہا راؤ کی زیرقیادت کانگریس حکومت نے انھیں زیڈ زمرہ کی سکیوریٹی فراہم کی تھی۔بعدازاں یو پی اے حکومت نے سکیوریٹی میں کٹوتی کردی تھی اور اب بی جے پی برسر اقتدار آنے کے بعد سکیورٹی بحال کردی تو وہ (کانگریس) ناانصافی پر محمول کرتے ہوئے اعتراض کررہے ہیں۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ (کانگریس) نرسمہا راؤ کو بی جے پی کا آدمی تصور کرتے ہیں۔ دریں اثناء کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی آج نیشنل ہیرالڈ کیس میں عدالت میں حاضر ہوئے۔ سبرامنیم سوامی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے یہ ادعا کیاکہ انھیں (کانگریس قائدین) محروس کئے جانے کا اندیشہ تھا جس کے باعث عدالت تک ایک جلوس نکالتے ہوئے کارکنوں کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ جلوس کا اہتمام اور ہجوم کو اکٹھا کرنے سے دنیا کو یہ پیام جاتا ہے کہ ہمارے ملک میں ہر ایک شہری مساوی نہیں ہے اور جمہوریت بھی پختہ نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT