Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی نوٹس وجہ نمائی کی کوئی پرواہ نہیں

کانگریس کی نوٹس وجہ نمائی کی کوئی پرواہ نہیں

اتم کمار ریڈی ناکام صدر پردیش کانگریس : کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی
حیدرآباد ۔ 5؍ جون(سیاست نیوز)  رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کانگریس تادیبی کارروائی کمیٹی کی جانب سے نوٹس وجہ نمائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان نوٹسوں کی کوئی پرواہ کریں گے اور نہ ان کو خاطر میں لائیں گے ۔ انہوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پردیش کانگریس اور اور تادیبی کارروائی کمیٹی کو انہیں نوٹس وجہ نمائی دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے ۔ مسٹر ریڈی نے آج پھر ان ریمارکس کا اعادہ کیا کہ اتم کمار ریڈی کو پردیش کانگریس کی صدارت پر فائز کرنے سے تلنگانہ میں کانگریس کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہیگا ۔ ان کے صدارت پر فائز ہونے کے بعد سے وہ کسی قائد یا رکن اسمبلی کو ٹی آر ایس یا کسی اور پارٹی میں شامل ہونے سے نہیں روک سکے ۔ وہ  ناکام صدر پردیش کانگریس ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج جو بات کہہ رہے ہیں وہ گذشتہ 16 ماہ قبل ہی کہہ چکے ہیں ۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ نے مسٹراتم کمار ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ دوسرے قائدین کا احترام نہیں کرتے اور ایک مغرور قائد ہیں جبکہ وہ (وینکٹ ریڈی)‘ کے جانا ریڈی ‘ گوردھن ریڈی ‘ اور اتم کمار ریڈی سے زیادہ سینئر ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے سینئر ہونے کا زعم نہیں کیا اور نہ ہی دوسروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ وہ ہمیشہ ہی ہر ایک کا احترام کرتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT