Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی ٹی آر ایس حکومت پر تنقیدیں مسترد

کانگریس کی ٹی آر ایس حکومت پر تنقیدیں مسترد

اپوزیشن کی غیر ضروری الزام تراشی ، بھانو پرساد ٹی آر ایس ایم ایل سی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔  فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل بھانو پرساد نے کانگریس قائدین کی جانب سے حکومت پر تنقیدوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری طور پر الزام تراشی کے ذریعہ ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھانو پرساد نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں ٹی آر ایس حکومت نے کئی ایک ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر عمل کیا لیکن ایک بھی اسکام یا بدعنوانی کا معاملہ منظر عام پر نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پراجکٹس پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے اور بے قاعدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ بھانو پرساد نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا کوئی موقع ہاتھ نہیں آرہا ہے ۔ اس صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کانگریس اور تلگو دیشم قائدین بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی بقاء کے سلسلہ میں اندیشے ہیں کیونکہ تلنگانہ کے عوام آئندہ انتخابات میں ترقی میں رکاوٹ بننے والی جماعتوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی اور جانا ریڈی جس وقت وزیر تھے ، ان کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے باعث کئی آئی اے ایس عہدیداروں کو جیل جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جو قائدین خود بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہے ، انہیں حکومت پر تنقید کا کوئی حق حاصل نہیں۔ تلنگانہ کے عوام ان قائدین کو سبق سکھائیں گے۔ بھانو پرساد نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے رویہ میں تبدیلی لاتے ہوئے ریاست کی ترقی میں خود کو حصہ دار بنائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT