Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / کانگریس کے الزامات غلط اور سیاسی محرکات پر مبنی: وینکیا نائیڈو

کانگریس کے الزامات غلط اور سیاسی محرکات پر مبنی: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے نائب صدارتی امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس کی جانب سے ان کے اور ارکان خاندان کے خلاف بے قاعدگیوں کے الزامات کو بالکلیہ غلط اور سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا۔ وینکیا نائیڈو جو حال ہی میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے علاوہ امکنہ و شہری امور بھی تھے، بتایا کہ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے جو موضوعات اٹھائے ہیں ان کا پہلے ہی جواب دیا جاچکا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کی بیٹی کی جانب سے چلائے جارہے سورن بھارت ٹرسٹ کو ڈیولپمنٹ چارجس کی ادائیگی سے استثنیٰ کا مسئلہ میڈیا میں اٹھایا گیا تھا اور حکومت تلنگانہ نے اس کی وضاحت کردی۔ ضلع نیلور میں اراضی پر قبضے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ مقامی کانگریس لیڈرس نے 2002ء میں یہ معاملہ اٹھایا اور عدالت سے رجوع ہوئے لیکن اراضی پر قبضے کے الزامات مسترد کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT