Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کے امیدواروں کی دوسری اور تیسری فہرست جاری

کانگریس کے امیدواروں کی دوسری اور تیسری فہرست جاری

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری اور تیسری فہرست جاری کی ہے۔ پہلی فہرست میں کانگریس نے 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری فہرست میں کانگریس کی جانب سے 49 ناموں کا اعلان کیا گیا۔ رات دیر گئے تیسری فہرست میں 31 نام جاری کئے گئے جن میں بیشتر کا تعلق پرانے شہر سے ہے۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی نے جو فہرستیں جاری کی ہیں، اس اعتبار سے کانگریس نے تاحال 125 امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے مجلس سے استعفیٰ دیتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سابق کارپوریٹر معراج محمد کو دودھ باؤلی سے امیدوار بنایا ہے جبکہ طاہر عفاری کو بلدی حلقہ جنگم میٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد غوث کو پرانا پل سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اور شاہ علی بنڈہ سے محمد سہیل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والوں میں ریاست نگر سے عبدالقیوم، بارکس سے عائشہ بیگم، چندرائن گٹہ سے شیخ نوید، دبیر پورہ سے ساجد شریف، سنتوش نگر سے سید شوکت کے علاوہ دیگر امیدوار شامل ہیں جنہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے اور اب وہ باضابطہ کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے بی فارم حاصل کرتے ہوئے داخل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT