Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس کے زیراہتمام /20 ڈسمبر کو اندرا پارک میں احتجاج و دھرنا

کانگریس کے زیراہتمام /20 ڈسمبر کو اندرا پارک میں احتجاج و دھرنا

کریم نگر میں سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کا بیان

کریم نگر ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگو اور تلنگانہ کے نام پر بھی نئی ریاستی حکومت کے بعد ترقی میں کافی بڑھوتری ہوگی ۔ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی ۔ جو امید تھی وہ ناامیدی میں بدل چکی ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نائب صدر سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں ہمہ مقصدی سروے کرواتے ہوئے تمام ابتدائی سطح سے معلومات حاصل کرلئے جاکر ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام کے تحت رپورٹ منگواتے ہوئے کسی کچرے کونے میں پھینک دیا گیا ہے نہیں معلوم ۔ ہر گاؤں کی ترقی کے لئے دو تا پانچ کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان وزیر کے ٹی آر نے گرام جیوتی پروگرام میں کیا لیکن اُس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے یہ حکومت کی سازش ہے ۔ اسی سلسلہ میں کانگریس پارٹی زیڈ پی ٹی سیز احتجاج کرنے پر ان کی بے عزتی کی گئی اور پولیس کی حراست میں دے گیا گیا ۔ یہ جمہوریت کا خون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیڈ پی کو آنے والے فنڈس بالخصوص ریاستی فینانس کمیشن کے فنڈس کے بقایا جات کی اجرائی کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ دن رات محنت کرکے دھان فروخت کرنے کے بعد کسانوں کو قیمت کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اور انہیں پریشان کیا جارہا ہے ۔ نوٹوں کی منسوخی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرکے سی آر دلی جاکر آنے کے بعد اس تعلق سے منہ نہیں کھول رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو ایک دوسرے کی ستائش کررہے ہیں ۔ وزیر ایٹالہ راجندر (250) جی اوز جاری کرنے کا دعوی کررہے ہیں وہ غلط ہے صرف وظیفہ جات کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ /20 ڈسمبر کو حیدرآباد کے اندرا پارک میں بڑے پیمانے پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کانگریسی قائدین سے شرکت کی اپیل کی ۔اس موقع پر لکشمن کمار ، سابق زیڈ پی صدر ، مقامی کانگریس صدر کرا شیکھر ، پرکاش رتناکر ، مدھو ، رام چندر ، شنکریا اور وینکٹ رمنا موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT